
قومی
ضلع کرم میں کم از کم 48 شرپسندگرفتار
ضلع کرم میں کم از کم 48 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس بات کا انکشاف کوہاٹ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ضلع کرم میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔