بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے رجب طیب اردگان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹر میں رجب طیب اردگان انٹر چینج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔آج( منگل ) کووفاقی دارالحکومت میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چوراسی روز میں انٹر چینج کی تیزی سے تکمیل پر وزیر داخلہ محسن نقوی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم، اسلام آباد انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے لیے مستقبل کی خوبصورتی کا منصوبہ اور ترقیاتی منصوبے وزیر داخلہ کی مشاورت سے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدائی طور پر متوقع لاگت سے کم پر مکمل ہوا ہے۔

اشتہار
Back to top button