
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا، گیلپ سروے
حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور 55 فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی بات کررہے ہیں جب کہ کاروباری اعتماد پچھلے 6 ماہ میں 10 فیصد بڑھا ہے۔
گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، ساتھ ہی پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے۔گیلپ سروے میں یہ بات بھی واضح نظر آتی ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
گیلپ سروے میں یہ بات کی کہ گئی ہے کہ ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں جب کہ کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور 56 فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی بات کی ہے۔تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14واں ایڈیشن ہے جو ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا گیا، اس دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروبار کا سروے کیا گیا۔
بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے، بزنس کانفیڈنس انڈیکس کو پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں۔