
وافی انرجی پاکستان اور ایس اے پی: 15 سالہ ڈیجیٹل ترقی اور کامیاب شراکت داری
ایس اے پی، جو کہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سلوشنز میں ایک عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے آپریشنز کو جدید سے جدید تر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جن کی 15 سالہ شراکت ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک اہم اقدام کے طور پر، وافی انرجی پاکستان نے 2025 میں اپنے سسٹمز کو ایس اے پی کے "RISE with S/4HANA” پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آپریشنل جدت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اس اسٹریٹجک اپ گریڈکا مقصد وافی انرجی پاکستان کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید بنانا، کام کے عمل کو ہموار کرنا اور بیرونی ایپلیکیشنز پر انحصار کم کرناہے۔ ایس اے پی کے جدید ترین ای آر پی سسٹم پر منتقلی سے کمپنی اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور عالمی صنعتی معیارات کے مطابق کام کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
ایس اے پی کے پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے اس اہم پیش رفت کے حوالے سے کہا کہ "ایس اے پی صنعتوں کی منفرد ضروریات کے مطابق جدید حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا پائیدار ای آر پی سسٹم وافی انرجی پاکستان جیسے اداروں کو تیل اور گیس کے شعبے سے جڑے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ طویل مدتی شراکت داری ڈیجیٹل جدت اورکاورباری لچک کےہمارے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتی ہے۔”
وافی انرجی پاکستان کے ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، رزی رحمان نے کمپنی کی جدت کو اپنانے پر توجہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ RISE with S/4HANA” کی طرف منتقلی ہمارے آئی ٹی لینڈ اسکیپ کو بہتر بنانے اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اپ گریڈ سے ہم بیرونی ایپلیکیشنز سے منسلک اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مستحکم کر سکیں گے۔ “ایس اے پی ہمارے صارفین اور پارٹنرز کے لیے معیار اور بھروسے کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”
وافی انرجی پاکستان کا نیٹ ورک ملک بھر میں 600 سے زائد سائٹس پر مشتمل ہے ،جس میں اسٹوریج سہولیات اور عالمی سطح پر مشہور لبریکنٹ برانڈز کا وسیع پورٹ فولیوشامل ہے ۔ شیل برانڈ پاکستان میں ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت برقرار رہے گا، جہاں وافی انرجی اس کا واحد برانڈ لائسنس یافتہ ہوگا۔ ایس اے پی کے تعاون سے ہونے والی یہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وافی انرجی پاکستان کو ایندھن اور لبریکنٹس کے کاروبار میں ایک نمایاں مقام پر برقرار رکھے گی، تاکہ تیز رفتار ترقی پذیر انڈسٹری میں پائیدار ترقی اور بہترین آپریشنل کار کردگی یقینی بنائی جا سکے۔
گزشتہ سالوں کے دوران، ایس اے پی کے آئل اور گیس انڈسٹری کے لیے مخصوص ماڈیولز، جیسے IS-Oil، نے وافی انرجی پاکستان کو پیچیدہ کاروباری عوامل کے مؤثر انتظام میں مدد فراہم کی ہے۔ یہ مضبوط فعالیت ادارے کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام میں مدد دیتی ہے اور مسلسل بدلتے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔
دونوں اداروں کے مابین یہ شراکت داری طویل المدتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ ایس اے پی کے جدید ای آر پی سلوشنز کو بروئے کار لا کر، وافی انرجی پاکستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے محاذ پر خود کو قائم رکھ سکے گا، جس سے پائیدار ترقی اور اعلیٰ معیار کی سروس ڈلیوری ممکن ہو گی۔