بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رانا محمد عظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور شکیل احمد سیکرٹری جنرل منتخب

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2025-27 مکمل، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کی صدر ڈومینک کی الیکشن کے لئے بی ڈی ایم میں شرکت کی اورچیف الیکشن کمشنر نعیم مصطفی اور صدر ڈومینک نے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا۔آئندہ دو سال کے لئے رانا محمد عظیم صدر ،شکیل احمد سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ شہر بانو سیکرٹری فنانس جبکہ احتشام الحق سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔نائب صدور میں اشرف مجید، دانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا زبیر ایوب، خواتین نائب صدور میں فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح اور صائمہ نواز شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والوں میں محمد شاہد چودھری، محمد اسماعیل، میاں ندیم، محمد رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، راولپنڈی قمر زمان، مدنی اعجاز اوررصوان قاضی جبکہ شمائلہ نواز بھی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئیں۔

منتخب ایگزیکٹو کونسل ارکان میں جی ایم جمالی، ناصر قریشی، رانا محمد عثمان، شیخ نعیم طاہر، غلام دستگیر، کامران لاشاری، شاہد عزالی، محمد اصغر، عاجز جمالی، رانا آصف رضا، احتشام راٹھور، نذیر رضا، ندیم اختر، احسان الہی ظہیر، شیخ محمد عمران سلیم، فرخ نواز بھٹی، نعیم سندھو، ایوب اعوان، میاں ظہور احمد، معراج ملک اور وقاص باقر، معین اللہ، منیر ساقی، رفیق مغل،نصر اقبال، راشد لطیف، حافظ ثناء اللہ، حمید الرحمان، اویس الرحمان، محمد طارق شہزاد، رانا محمد آصف اقبال، ڈاکٹر فرقان راو، رانا طارق، عدیل شاہ، بلال غوری اور غلام مرتضی باجوہ بھی منتخب ہو گئے۔ پی ایف یو جے کی صدر نے پی ایف یو جے کے نئے صدر رانا عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد فناس سیکرٹری شہر بانو، سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتی ہوں، ڈومینک پیراڈلی نے کہا کہ امید ہے نئی منتخب پی ایف یو جے باڈی صحافیوں کی یونٹی اور ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ڈومینک پیراڈلی

اشتہار
Back to top button