بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے چائنا سینٹرل ٹیلی وژن سے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع اور چین کی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان مختلف شعبوں میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ چین زراعت کے شعبے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان میں چین کیلئے خصوصی صنعتی پارکس پر بھی کام کر رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے چین کی قابل ذکر ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کبھی ایک قابض قوت نہیں رہا۔ صدیوں سے ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پاکستان سمجھتا ہے کہ چین دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا۔

اشتہار
Back to top button