بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایچ بی ایل نے ایس اینڈ پی گلوبل کے اشتراک سے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس متعارف کرادیا

ایچ بی ایل نے ایس اینڈ پی گلوبل کے اشتراک سے ایچ بی ایل ایس اینڈ پی گلوبل PMI®️(پرچیزنگ منیجرز انڈیکس™️) متعارف کرادیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مجموعی معاشی صحت کے بارے میں قیمتی اعداد و شمار اور بروقت تجزیہ فراہم کرے گا، جو ملکی معاشی تجزیے کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہے۔

ایچ بی ایل ایس اینڈ پی گلوبل PMI ایک معیاری اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اقتصادی انڈیکٹر ہے، جو ماہانہ بنیادوں پر جاری کیا جائے گا اور معیشت کے مختلف پہلوؤں پر اہم اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ یہ انڈیکس مالیاتی اداروں، پالیسی سازوں اور کاروباری اداروں کے لیے ایک بنیادی ذریعہ کے طور پر کام کرے گا، جو مختلف شعبوں میں بہتر فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے لیے تعاون چاہتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران ایس اینڈ پی گلوبل کے سینئر ایگزیکٹوز نے پی ایم آئی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے منیجنگ ڈائریکٹر لیوک تھامسن نے کہا کہ پاکستان کے پہلے پی ایم آئی کا اجراء ایک اہم پیش رفت ہے جو بروقت اور ہائی فریکوئنسی ڈیٹا تک رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس اقدام سے پاکستان کی معاشی ترقی کو ٹریک کرنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی فیصلہ سازی میں معاونت کی جائے گی۔ ہمیں توقع ہے کہ نیا ایچ بی ایل پاکستان مینوفیکچرنگ PMI جلد ہی قومی معاشی کیلنڈر میں ایک کلیدی اشاریہ کے طور پر اپنی جگہ بنا لے گا۔

ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے پی ایم آئی کے آغاز پر خوش ہیں، جس سے ہماری معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس انڈیکس سے نہ صرف کاروباری ادارے قیمتی معلومات حاصل کرسکیں گے بلکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو سمجھ بھی سکیں گے۔ یہ پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لیے ایک اہم ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

ایچ بی ایل ایس اینڈ پی گلوبل PMI مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ پاکستان کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ انڈیکس مختلف صنعتوں کے پینل کو بھیجے گئے سوالناموں کے جوابات کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا، تاکہ معیشت کی جامع نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایچ بی ایل ایس اینڈ پی گلوبل PMI ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر جاری کیا جائے گا، جس میں شراکت داروں کو معیشت کی کارکردگی کا قابل اعتماد اور مستقل پیمانہ پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو بڑھانا اور پاکستان کے مستقبل کی تشکیل کرنے والے معاشی حالات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے، جو بالآخر مختلف شعبوں میں موثر فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا۔

اشتہار
Back to top button