بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فرنٹیئر کور سینٹرنارتھ میں بنیادی فوجی تربیت کے 35ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

وارسک میں فرنٹیئر کور سینٹرنارتھ میں بنیادی فوجی تربیت کے 35ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔اس ایڈیشن میں بارہ خواتین سمیت 1,422 ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کی۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تربیت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز اور اعزازی تلوار سے نوازا۔

 

اشتہار
Back to top button