
قومی
پاکستان کا یمن میں انسانی بحران کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل پر زور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن میں سیاسی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک قابل عمل لائحہ عمل پر زور دیا ہے۔یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں جاری تنازع ایک کثیر جہتی بحران کے طور پر ابھرا ہے جس کے عالمی مضمرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موثر سفارتکاری اور اجتماعی ردعمل کے ذریعے اس بحران کے مختلف پہلوں سے نمٹنے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔منیر اکرم نے عطیہ دینے والے ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ یمن کے لیے 2025 کے ہیومنیٹرین رسپانس پلان میں اپنا تعاون بڑھائیں۔