![](/wp-content/uploads/2025/02/commercial-vehicles-new-NEWS.com_.pk_.webp)
رواں مالی سال کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 55.4 فیصد اضافہ
پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کے اعدادوشمار جاری
کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران فروخت کا حجم 77 ہزار 686 یونٹس تک بڑھ گیا۔
جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 24-2023 کے عرصہ میں 49 ہزار 989 کمرشل گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 27 ہزار 697 یونٹس یعنی 55.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاما کے مطابق اس دوران ٹرکوں کی فروخت 112.4 فیصد اضافہ سے 967 یونٹس کے مقابلہ میں 2054 یونٹس تک بڑھ گئی۔
اسی طرح بسوں کی فروخت میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت کا حجم 237 یونٹس کے مقابلہ 365 یونٹس تک بڑھ گیا۔