![](/wp-content/uploads/2025/01/shehbaz-1-780x470.avif)
قومی
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11بج کر 45 منٹ پر ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہوئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
منگل کو وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی۔ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔