بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اسلام آباد کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسلام بلز نے جیت لیا

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد بلز نے ٹمبر وولف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15-19پواٸنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بلز کی طرف سے احمد رضا دس پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی تھے جبکہ علی حمزہ کاظمی سات پوائنٹس کے ساتھ ھارنے والی ٹیم کے ٹاپ سکورر تھے ۔ اس میچ کو راؤ معظم نوید اور محمد مدثر نے سپرواز کیا تھا۔


پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گٸے ٹورنامنٹ کے فاٸنل میچ کے مہمان خصوصی اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی تھے جبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، محمد اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات اور دونوں شہروں سے باسکٹ بال کے شائقین کی کثیر تعداد بھی فاٸنل پر موجود تھے۔ 20ٹیموں پر مشتمل کھیلے گٸے ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں اسلام آباد بلز نے ٹمبر وولف کو سخت مقابلے کے بعد 15کے مقابلے میں 19پواٸنٹس سے شکست دی۔ اس موقع پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور نے آٸندہ ماہ آل پاکستان 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان بھی کیاجو تین مختلف کیٹگریز انٹر کلب، انٹر ڈیپارٹمنٹل، گرلز پر مشتمل ہوگا۔

اشتہار
Back to top button