بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید دو گواہان کی شہادت ریکارڈ، سماعت 12 فروری تک ملتوی

اڈیالہ جیل میں قائم راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی مکمل ارو تیسرے گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ فواد چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز و دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کی فیملی اور وکیل سلمان اکرم راجا بھی عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی شہادت قلم بند جبکہ تیسرے گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 15 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی 16 ویں گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی ہے۔بعد ازاں، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بجلی کی بندش کے باعث بدھ 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اشتہار
Back to top button