بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (سی این پی )راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈی جی جناب محمد امین اور راولپنڈی ریجنل آفس کے انچارج و ڈائریکٹر احمد فراز قیصرانی نے اپنی ٹیم اور چوہدری عمران کے ساتھ شرکت کی۔ راولپنڈی کے تاجر پرادری کی تنظییموں کے نمائیدگان اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں محمد امین صاحب نے EOBI کے فوائد اور محکمہ کا کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے بعد کاروباری حضرات کے محکمہ EOBI کے حوالے سے درپیش مسائل سنے اور ان کے مسائل کے بہتر حل کی یقین دہانی کروائ۔

صدر چمبر نے محکمہ EOBI کے کردار کی تعریف کی اور بالخصوص راولپنڈی ریجن کے افسران اور ان کے سٹاف کے رویہ کی تعریف کی۔ ہوٹل ایسوسی ایشن پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے EOBI کی افادیت کا اقرار کرتے ہوئے یقین دلوایا کہ وہ اپنے تمام ممبران کو EOBI میں رجسٹرڈ کروایں گےـراولپنڈی ریجنل آفس کے انچارج و ڈائریکٹر احمد فراز قیصرانی نے چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تاجروں سکول ملکان سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ مالکان سے دراخوست کی اپنے ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرایے اور ای او بی آئی کی سہولت سے استفادہ حاصل کرے

اشتہار
Back to top button