ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس

خصوصی افراد اور دیگر خصو صیات کے حامل افرادکی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات جن میں ہمت کارڈ، ڈس ایبل کارڈ اور دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شبانہ اجمل، ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ آفیسر شرجیل بدر،ٹیوٹا انچارج عطا محمد،کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرشبانہ اجمل نے صدر اجلاس کو خصوصی افراد اور دیگر خصو صیات کے حامل افرادکی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات جن میں ہمت کارڈ، ڈس ایبل کارڈ اور دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Exit mobile version