بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان بھر میں 84,000 شیلٹر آئٹمز، سرمائی کٹس تقسیم کرے گا

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان بھر میں 84 ہزار سے زائد شیلٹر نان فوڈ آئٹمز اور سرمائی کٹس تقسیم کرنے کے لیے ایک اہم انسانی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے علاوہ شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی اور دیگر نے شرکت کی۔ سرکاری طور پر موسم سرما کے پیکجوں کو روانہ کیا.

پہلے مرحلے میں، KSrelief پاکستان کے پچاس سرد ترین اور برفباری والے اضلاع کے رہائشیوں کو پچاس ہزار موسم سرما کی کٹس فراہم کرے گا۔

بقیہ چونتیس ہزار پانچ سو شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کو حکمت عملی کے ساتھ ڈیزاسٹر ریسپانس کے لیے مختص کیا جائے گا، جس کی تقسیم کا منصوبہ تین اضافی مراحل میں ہے، جو اس سال دسمبر تک مکمل ہونا ہے۔

شفافیت اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، اس منصوبے کو اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی حکام کے قریبی تعاون سے انجام دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس مشترکہ کوشش سے پانچ لاکھ اکانوے ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچے گا، جس سے پاکستان بھر میں مشکلات کو دور کرنے اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے KSrelief کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button