ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پولیو مہم جو کہ 3فروری تا 7 فروری 2025تک جاری رہے گی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تمام مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 2 لاکھ 38 ہزار 324 پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ضمن مین تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ھیں۔
انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 1357 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1268 موبائل ،66 فکسڈ اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم میں 2792 ورکز حصہ لیں گے جن میں رضاکار 1836،محکمہ تعلیم کے 114, بہبود آبادی کے 69 اور دیگر محکموں کے 14 ملازمین شامل ہیں۔
ڈی سی فروہ عامر نے ہدایت کی کہ تمام پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود قاضی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر چوہدری شاہد، انجمن تاجران کے صدر رانا سلیم الرحمان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک توقیر احمد قیصر بوڑانہ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی سمیت دیگرتمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرزاوردیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔