تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں آج 48.39 کروڑ شیئرز کے سودے 26.10 ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔