قومی
پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں کے استعمال اور غیر قانونی سکیورٹی گارڈز رکھنے پر پابندی ہو گی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش یا کسی دوسری جگہ منتقلی امن و امان خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔