ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت راجہ طارق مسعود ایاز کااعزاز، پی پی اے کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں شرکت۔ پاکستان سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن کے تحت پندرہویں کانفرنس کی اختتامی تقریب کا انعقاد لاھور میں کیا گیا۔ جس میں خوشاب کے گاوں جمالی بلوچاں سے تعلق رکھنے والی نامور سماجی شخصیت، اعلی تعلیم یافتہ راجہ طارق مسعود ایاز نے بھی اس میں خصوصی طورپرشرکت کی۔
کانفرنس کے اختتامی سیشن میں نہ صرف 80 یونیورسٹیوں کے ماہرین نفسیات اور سکالرز شامل تھے بلکہ امریکہ، سری لنکا، ملائیشیا سے بھی آن لائن ماھرین نفسیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان میں بڑھتے ہوے نفسیاتی مسائل اور ان کا تدارک کس طرح ممکن ھے، موضوع زیر غوررہا۔
مختلف ریسرچرز نے ان عوامل کا بھی ذکر کیا جس سے معاشرے میں نفسیاتی مسائل بڑھ رھے ھیں ۔جس طرح دوسری جسمانی بیماریوں کے لیے علاج ھے اسی طرح ان نفسیاتی مسائل کے لیے نفسیاتی ڈاکٹر سائیلوجسٹ اپنی خدمات پیش کررہے ہیں .