بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔متن میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر جلسہ کا انعقاد کریں گے۔

اشتہار
Back to top button