میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کردیا کہ کل کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے۔علی محمد خان،اسدقیصر و دیگر کے ہمراہ  بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مذاکرات سے سیاسی مسائل کا حل نکالیں گے، مذاکرات کے حوالے سےہم نے 7 دن کا وقت دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کل کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے،سیکرٹری اور سپیکر کو آگاہ کردیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے،یہ حکومت جب سے آئی جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں، پیکا ایکٹ کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے، ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس میڈیا سے ہمیں مسائل کے بارے میں پتہ لگتا ہے، حکمران آج میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر یہ قانون پاس بھی ہوجاتا تب بھی اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے،امید ہے عدلیہ اس کو سنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کُرم کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی ہیں، آج کانفرنس میں بیس سے زائد جماعتوں نے شرکت کی، ہم ایک جامعہ لائحہ عمل بنا رہے ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ہم نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Exit mobile version