جواب میں بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 2 وکٹ سے فاتح ٹھہری۔بھارت کی طرف سے تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس دوران انہوں نے 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
بھارت نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔