سکیورٹی فورسز نے 3 آپریشنز میں 30 خوراج ہلاک کردیئے
راولپنڈی(سی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 اور 25 جنوری کو سکیورٹی فورسز کے تین الگ الگ آپریشنز میں 30 خوارج ہلاک، 8 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 18 خوارج واصل جہنم جبکہ 6 خوارج زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرک میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہونے والے تیسرے معرکے میں خارجی رہنما عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص سمیت 4 خوارج واصل جہنم جبکہ دو زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔