قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 بھی پیش کر دیا گیا، ڈپٹی چیئرمین نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے 3 روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ بل پیش کرنے کے دوران صحافیوں نے اجلاس کی کارروائی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی پی ٹی آئی سینیٹرز نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اپوزیشن رہنماؤں نے ڈائس بجا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی، ایوان کی کارروائی کے آغاز میں وقفہ سوالات جوابات کو معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔
ایوان میں ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، ڈپٹی چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو سپرد کردیا گیا۔اجلاس میں پیکا ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو سپرد کرتے ہوئے تین روز میں ایوان کے سامنے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سینیٹ میں قومی کمیشن برائے اقلیتیں بل 2025 بھی پیش کیا گیا، ایوان کی کارروائی کے دوران شدید احتجاج کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس 27 جنوری پیر شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔