قومی
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ بلا آخر حل ہوگیا ہے۔