خوشاب کے تحصیل ہپستال قائد آباد میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری

کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خوشاب کے تحصیل ہپستال قائد آباد میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 20 بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر کی تعمیر 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو نوشہرہ کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے فنڈز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو محکمہ صحت کے زیر تعمیر منصوبوں کا فالو اپ لے کر انہیں اگاہ کرنے کہ ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کی منیجمنٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بارے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

کمشنر جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی بہبود کے منصوبوں میں شفافیت پر زیرو ٹالرینس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے اصولوں کو ہر سکیم پر لاگو کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل خوشاب سہیل سکندر کے علاؤہ سی او ہیلتھ نے شرکت کی۔

Exit mobile version