ایکس ایم پی اے بیرسٹرملک معظم شیر کلو اور ایم پی اے پی پی 83سردار علی حسین خان بلوچ کے بھائ سردار ظفر علی خان بلوچ کی موضع محمود شہید آمد۔
سابق وائس چیئرمین یونین کونسل راہداری ملک نیاز حسین جھمٹ مرحوم کی وفات کے بعد ان کے بیٹوں ڈاکٹر ملک عنصر عباس جھمٹ اور ملک قیصر عباس جھمٹ کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت۔
اس موقع پر ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کے باسیوں کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ تھل کے عوام کی بےلوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے۔ انشاءاللہ ہم اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور یہاں کے دیرینہ مسائل کے حل کےلیے اپنا بھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ملک عنصر عباس جھمٹ نے کہا کہ ہم کلوگروپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیں اس گروپ کے ساتھ وابستگی پر فخر ہے۔
علاقہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے دستار بندی کی اس تقریب میں شرکت کی۔