پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ آج 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 2 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر  278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Exit mobile version