خوشاب، ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نےلاری اڈا، بینک روڈ،جنوبی بازار ، بائی پاس روڈ اور نسیم کالونی میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔اس موقع پر سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے سی اوایم سی کو ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے وزٹ کے دوران مظفرگڑھ روڈ پر واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کا معائنہ بھی کیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے سی اوایم سی حراء جاوید بلوچ کے ہمراہ گرینڈ کیسل میرج ہال کا وزٹ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دہی رانی پروگرام کے تحت ہونے والی اجتماعی شادیوں کے انتظامات کو چیک کیا۔

Exit mobile version