ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری بطور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سرگودھا تعینات

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری بطور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سرگودھا تعینات ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔

واضح رہے کہ ہردلعزیز پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں راہداری تھل سے ہے۔ آپ راہداری برادری کے قابل فخر سپوت ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔

پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری پروقار، بردبار، ملنسار، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے عوامی سماجی میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

موصوف مانیٹرنگ اسسٹنٹ ملک محمد رفیق راہداری کے بھائی اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ نورپورتھل کے پرنسپل ملک الطاف حسین راہداری کے ماموں ہیں ۔ پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری طویل عرصہ تک گورنمنٹ کالج آف کامرس نورپورتھل میں بھی بطور پرنسپل فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے چکے ہیں۔

آپ کے شاگردوں کی بہت بڑی تعداد مختلف شعبوں کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس نورپور تھل آپ نے ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

Exit mobile version