ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی پرعملدرآمد کو یقینی بنا نے کے پوائنٹ کو اجاگر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ناجا ئز تجاوزات کا خاتمہ اور عوام الناس کو سرکاری ریٹ پر اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انجمن تا جران کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر کواس سلسلہ میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔