ڈپٹی کمشنر خوشاب کامحکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مرکز، گورنمنٹ ہائی سکول اورالبدر آئیڈیل بوائز ہائی سکول ہڈالی کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مرکز،گورنمنٹ ہائی سکول اورالبدر آئیڈیل بوائز ہائی سکول ہڈالی کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول میں تدریسی عمل،کلاس رومز،اسا تذہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے پرنسپلز کو صفائی کے ناقص نظام پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنایا جائے گا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبودآبادی کے فلاحی مرکز ہڈالی کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات،ڈاکٹرزاور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جائیں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے۔

Exit mobile version