نظام ٹی وی کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری

وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا کے دیگر مختلف ممالک میں نظام ٹی وی کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع خوشاب کی صحافی برادری نے بھی سی ای او نظام ٹی وی ڈاکٹر شاہد استقلال اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظام ٹی وی کے 10 سال مکمل ہونے پر ادارہ انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نظام ٹی وی پاکستان کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے دنیا کے مختلف ممالک میں جو مقام بنایا ہے وہ جناب ڈاکٹر شاہد استقلال کی اعلی ا صحافیانہ صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے ۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات میں صدر جاوید قریشی اور گرینڈ اوورسیز کلب ابوظہبی کی طرف سے بھی نظام ٹی وی کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ادارہ کی انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا

Exit mobile version