تجارت
رانا تنویر سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ زرعی تجارت پر تبادلہ خیال
غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ زرعی تجارت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات بالخصوص زرعی شعبے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے پاکستان سے اعلیٰ معیار کے چاول’ آم اور حلال گوشت ایران کو برآمد کرنے کیلئے پاکستان کی استعداد کو اجاگر کیا۔فریقین نے زراعت میں تحقیق کی مشترکہ استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ زراعت میں استعمال ہونے والی قابل تجدید توانائی کیلئے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔