ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کہ زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بارےبریفنگ دی گئی۔
سی او ضلع کونسل نے صدر اجلاس کو بتایاکہ جلد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق ضلع میں کام کر کےضلع کو مثالی بنایا جا سکتا ہے۔