ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کی مسجد کا معائنہ کیا اور وہاں پانی کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان اور اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔