ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر، ایکسین ہائی ویز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو رواں سال میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایکسین ہائی ویز نے ترقیاتی منصوبوں میں پیش آنے والے مسائل بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو تمام منصوبوں پر جاری کام کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version