چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پرچیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ڈپٹی کمشنرفروہ عامر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

چیئر پرسن نے ہسپتال کے میل و فی میل ایمرجنسی وارڈز،فارمیسی سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی، ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل سنے، سرکاری ادویات، طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے رویہ سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال آصف محمود قاضی اور ہسپتال انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔چئیر پرسن نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور حکومتی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

Exit mobile version