سول جج ملک محمد نواز جسرا کی پی جے اے لاہور کی طرف سے ایک ہفتہ کی ٹریننگ مکمل

فخر تھل ،سول جج ملک محمد نواز جسرا نے پی جے اے لاہور کی طرف سے ایک ہفتہ کی ٹریننگ مکمل کر لی، سرٹیفیکیٹ کے اجراء پر عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ سول جج ملک محمد نواز جسرا کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلو وینس سے ہے ۔ آپ یہاں کی جسرہ برادری کے قابل فخر سپوت ہیں۔

اللہ تبارک و تعالی کی ذات  نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ آپ کی فیملی علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہے۔ جناب ملک محمد نواز جسرا طرح بطور سول جج پپلاں /میانوالی تعینات ہیں۔ علاقہ تھل کے عوامی سماجی حلقوں نے آپ کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Exit mobile version