ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا رورل ہیلتھ سنٹر مٹھہ ٹوانہ کادورہ، وارڈز کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا رورل ہیلتھ سنٹر مٹھہ ٹوانہ کادورہ۔انہو ں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، میل وفیمیل وارڈز، ایمرجسنی وارڈ کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو سوفیصد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی خدمت کیلئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں مریضوں کو ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلدمکمل کیا جاۓ۔

Exit mobile version