پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفاتکاروں کا دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر زور

پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفاتکاروں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر زوردیا ہے ۔یہ اتفاق رائے دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد رشید الزماں اور دبئی میں ان کے پاکستانی ہم منصب حسین محمد کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔حسین محمد نے دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصاً تجارت کے شعبے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر زوردیا ۔

دونوں سفارتکاروں نے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹس کے تجارتی سیکشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے پاسپورٹ ، قومی شناختی کارڈ اور ویزے کے اجراء کے عمل سمیت مختلف قونصلر خدمات پر تفصیلی بات چیت کی ۔انہوں نے کمیونٹی خدمات اور عوامی آگاہی کے اقدامات کے بارے میں معلومات کے تبادلے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

Exit mobile version