نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ملک میں ٹیکسٹائل پارکس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ ہدایات پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کے بارے میں ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
انہوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پرزوردیا نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ملک میں برآمدات پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششیں تیز کرنے کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔