وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردارادا کرنے کے قابل بنانے کے سلسلے میں مستحکم پالیسیوں کے تسلسل کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے ۔وہ ہانگ کانگ میں ” حدت، نئے پیداواری ذرائع پیدا کرنے کا حل،، کے موضوع پر ایشیائی فنانشل فورم 2025کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
وزیرخزانہ نے ترقی کے مواقع ، مسابقت بڑھانے اور عالمی معیشت میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید طریقوں ، ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈل اپنانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑے مالیاتی مرکز کے طورپر خصوصاً مصنوعی ذہانت اور بلاک CHAIN ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ہانگ کانگ سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے معاشی ترقی اور دو رحاضر کی ضروریات کے پیش نظر جدت اوراشتراک عمل کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے حکومت کے کردار کو اُجاگر کیا ۔