قومی
190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔
جج ناصر جاوید نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئیں، عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی تاحال پیش نہیں ہوئے، صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت موجود ہوں نہ ملزمان اور نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیے گئے۔