آسڑیلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان اور یو اے اِی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

Exit mobile version