بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آصفہ بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، بڑھنے پولیو  کیسزپر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر بات چیت

آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔

اشتہار
Back to top button