پنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے کتب تقریبِ رونمائی

پنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے کتب تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو نوجوان مصنفین کی کتب کی رونمائی کی گئی۔ جڑواں شہروں سے علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ کتاب دوستوں نے اس موقع پر شرکت کر کے کتب پر تبصرے کیے اور خریداری کے ذریعے مصنفین کی حوصلہ افزائی کی۔
دونوں کتب کے عنوانات درج ذیل ہیں:

What Lies Before از علیشہ عرفان
Petals and Paradoxes از زریاب فاطمہ
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یہ روایتی طرز کی تقریبِ پذیرائی سے ہٹ کر ایک منفرد تجربہ تھی۔ ایک سینئر مصنف نے تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک بین الاقوامی معیار کی تقریب قرار دیا۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ تقریب کے میزبان مصنف بطور پبلشر بھی کام کر رہے ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں 12 کتب شائع کر چکے ہیں، جنہیں اس تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔شرکاء میں کئی معروف شخصیات شامل تھیں، جن میں انگریزی کہانی نویس جناب نعمان افضل، مشہور افسانہ و ناول نگار جناب عثمان غنی رعد، شاعر حسین شاہ، عزیز دوست زاکر حسین، راولپنڈی میڈیکل کالج اور فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا، اور لاہور سے تشریف لانے والی معروف بلاگر نایاب خالد صاحبہ شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام شرکاء کی آمد کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

Exit mobile version