قومی
پاکستان تعلیم کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریگا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔یہ بات انہوں نے آج ملتان میں پاک ترک معارف سکول اینڈ کالج سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے شعبے میں دوست ملک ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے شعبے میں ترکی کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے۔اپنے دورہ ملتان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔