بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے عوام دوست پارٹی کو رجسٹر کرلیا

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ سال جون میں منعقد کیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’بدلیں گے نظام‘ رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

اشتہار
Back to top button